ابنا: تہران کے نيشنل ميوزيم کے آڈيٹوريم ميں ہونے والي اس دو روزہ کانفرنس ميں ايران، عراق، الجزائز، لبنان، آسٹريا اور جرمني سميت دنيا کے دس ملکوں کے ماہرين شرکت کر رہے ہيں۔ اس کے علاوہ ايراني يونيورسٹيوں ميں تاريخ، سياست، سماجيات اور فن و ہنر کے شعبوں کے ايکيڈمک بورڈ کے بيس ارکان بھي اس کانفرنس ميں شريک ہيں۔يہ کانفرنس حاليہ ايک صدي کے دوران عالم اسلام ميں خواتين کے عنوان سے ہورہي ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد گزشتہ سو سال کے دوران مسلمان خواتين کےمسائل اور ان کے لئے در پيش وسائل اور دشواريوں کا جائزہ لينا ہے۔اسلامي ملکوں ميں خواتين اسٹڈيز کےحوالے سے پائي جانے والي صورتحال پرغور، خواتين کے متعلق نئے معاملات اور اسلامي نظريات کا جائزہ اور اس حوالے سے مسلم دانشوروں کے درميان ہماہنگي پيدا کرنا اس کانفرس کے ديگر مقاصد ميں شامل ہيں۔
.......
/169